گھریلو جھگڑا ،بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ 119 ج ب رسول پورہ میں والدہ سے جھگڑنے پر بڑے بھائی نے گولیاں مار کر چھوٹے بھائی کو مار ڈالا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر تیسرا بھائی بری طرح زخمی ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھائی کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 119 ج ب سمانہ رسول پورہ کے رہائشی 35سالہ مجاہد ولد علیم اختر کا کسی بات پر والدہ سے جھگڑا ہو گیا تو چھوٹے بھائی حیدر علی نے بھائی کو والدہ سے جھگڑا کرنے سے منع کیا تو دونوں بھائیوں میں بھی تلخ کلامی ہو گئی تو مجاہد نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی تو گولیاں چھوٹے بھائی حیدر علی کو سینے میں لگنے کے ساتھ تیسرے بھائی احمد کو جا لگیں۔ دونوں بھائیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر حیدر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھائی مجاہد کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں