گھریلو جھگڑا ،مشتعل شوہر نے پٹرول ڈال کر بیوی کو آگ لگا دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سمن آباد کے علاقہ شیخاں والا پھاٹک کے قریب گھریلو ناچاقی پر مشتعل شوہر نے اہلخانہ سے مل کر پٹرول ڈال کر بیوی کو آگ لگا دی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق چراغیہ کالونی کے رہائشی علی حسن نے بتایا کہ اس کی بیٹی لبنیٰ بی بی کی شادی کچھ عرصہ قبل شیخاں والا پھاٹک محمد قیصر ولد نذیر کے ساتھسے ہوئی تھی۔ شاد ی کے کچھ عرصہ بعد میاں بیوی میں جھگڑا ہو گیا۔ اہل خانہ نے کئی مرتبہ بیچ بچائو کر کے میاں بیوی میں صلح کروا ئی۔ تاہم گزشتہ روز گھریلو ناچاقی پر میاں بیوی میں دوبارہ جھگڑا ہوا تو مشتعل شوہر نے پیٹرول ڈال کر بیوی کو آگ لگا دی۔ آگ کی لپیٹ میں آ کر وہ جھلس گئی۔ اطلاع ملنے پر بیٹی کے سسرال پہنچے تو صورتحال کا علم ہوا ۔ مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں