فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ رضاآباد کے علاقہ بلوچاں والی بستی کے قریب سنگدل بیوی نے ساتھیوں سے مل کر شوہر کے گلے میں پھندہ ڈال کر نعش پنکھے سے لٹکا دی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قتل یا خودکشی سمیت مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ بلوچاں والی بستی کے رہائشی یٰسین نے بتایا کہ اس کے بھائی ملک بابر ولد یوسف کی شادی فوزیہ بی بی سے ہوئی تھی، میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا، گھریلو جھگڑوں کی بناء پر فوزیہ بی بی نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں سے مل کر شوہر بابر کے گلے میں پھندہ ڈال کر نعش پنکھے سے لٹکا دی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہ تھے، تاہم اصل حقائق جاننے کیلئے قتل یا خودکشی سمیت مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کر دی۔ تاہم 302 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے قاتلہ بیوی اور اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔
17