گھریلو جھگڑوں سے تنگ دلبرداشتہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ سمندری کی رہائشی شادی شدہ 35سالہ کنیز زوجہ ارشاد نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری کی رہائشی 35سالہ کنیز زوجہ ارشاد نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گئی ، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں