گھریلو جھگڑوں پر بھائی نے بین اور شوہر نے بیوی سے ملکر پہلی بیوی کو مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑوں پر بھائی نے بہن اور شوہر نے دوسری بیوی سے ملکر پہلی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 563 گ ب کا رہائشی سہیل اپنی ہمشیرہ روبینہ بی بی زوجہ پرویز کو ملنے کیلئے اس کے گھر آیا کسی بات پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی تو مشتعل بھائی نے فائرنگ کر کے بری طرح لہولہان کر کے فرار ہو گیا، مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔ جبکہ ماموں کانجن کے علاقہ 550 گ ب کے رہائشی شبیر احمد نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔ جسکی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز ملزم شوہر شبیر احمد نے اپنی دوسری بیوی اﷲ معافی سے ملکر پہلی بیوی صفیہ بی بی کو گلا دبا کر ابدی نیند سلا دیا، تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں