فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر بیوی کو گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ فردوس کالونی گلی نمبر3 جھنگ روڈ کے رہائشی 38سالہ طارق مجید ولد عبدالمجید کافی عرصہ سے بیروزگار تھا، جسکی وجہ سے اس کا آئے روز اپنی اہلیہ اسماء بی بی سے جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز طارق مجید کا کسی بات پر اپنی اہلیہ اسماء بی بی سے جھگڑا ہوا تو اس نے آئے روز جھگڑوں سے تنگ آ کر اپنی اہلیہ اسماء بی بی کو گولی مار کر بری طرح زخمی کر لیا اور خود چھت پر جا کر اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی۔ جبکہ اسکی اہلیہ عاصمہ بی بی کی حالت تشویشناک حالت بتائی جاتی ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
5