گھریلو جھگڑے، خاتون سمیت دو افراد نے خود کشی کر لی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گھریلو حالات سے تنگ آ کر خاتون نے زہریلی گولیاں اور نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری کی رہائشی30سالہ حمیدہ بی بی زوجہ اکبر نے گھر والوں سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں نگل لیں ،تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی، جبکہ تھانہ گڑھ کے علاقہ چاہ سگھر چاہ کے نوجوان واجد نے حالات سے تنگ آ کر گلے میں پھندا ڈال کر چھت والے پنکھے سے جھول گیا۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ متوفی کا ذہنی توازن درست نہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں