26

گھریلو جھگڑے پرمشتعل شخص نے سوتیلی ماں اوربیوی کو قتل کردیا

اوکاڑہ(نامہ نگار)اوکاڑہ کے قصبے 23 ڈی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور سوتیلی والدہ کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم ارشد نے اپنی بیوی عابدہ بی بی اور سوتیلی والدہ عشراں بی بی کو گھریلو جھگڑے پر قتل کیا جس کے بعد ملزم فرار ہو گیا پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر ملزم کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں