گھریلو جھگڑے پر جلاد خاوند نے بیوی کو زندہ جلا دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ رضاآباد کے علاقے 219 رب میں جلاد خاوند نے گھریلو جھگڑے پر پٹرول چھڑک کر بیوی کو زندہ جلا دیا، متاثرہ خاتون ہسپتال پہنچ کر زندگی کی بازی ہار گئی، قاتل شوہر فرار’ دونوں میاں بیوی کے دوران اکثر اوقات جھگڑا رہتا تھا، اس بناء پر جلاد خاوند عامر نے اپنی بیوی سائرہ بی بی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے باعث وہ بری طرح جھلس گئی جسے برن یونٹ الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں