گھریلو جھگڑے پر خاتون نے خودکشی کرلی،7شہریوں کیساتھ3کروڑ کافراڈ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دل برداشتہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی، مضر صحت جعلی دودھ فروخت کرنے والا گوالہ گرفتار، قاتلانہ حملوں میں دو افراد لہولہان، چالاک ملزان کا 7شہریوں کے ساتھ 3کروڑ کا فراڈ، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ روڈ کے رہائشی بابر کی اہلیہ مہک شہزادی کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر دوران علاج مذکورہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر جبران گل نے تاندلیانوالہ کے علاقہ پل سڑیاں کے قریب چھاپہ مار کر کیمیکل ملا جعلی دودھ فروخت کرنے والے گوالا احمد کو گرفتار کر کے بھارتی مقدار میں جعلی دودھ قبضہ میں لیکر تلف کر دیا، جبکہ چک جھمرہ کے علاقہ میں بے عزتی کا بدلہ لینے کی خاطر مشتعل ملزمان عدنان کاشف وغیرہ نے مخالف نذیر احمد اور تاندلیانوالہ کے علاقہ625گ ب میں پرانی دشمنی پر ملزمان عرفان وغیرہ نے مخالف لیاقت کو بری طرح زخمی کر دیا، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، علاوہ ازیں ضیاء کالونی پولیس کو درخواست گذارتے ہوئے ستیانہ کے رہائشی شاہد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم عمر حیات نے 68لاکھ کی گاڑی خرید کر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا،پیپلزکالونی کے عاصم کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم زاہد محمود نے کاروبار کیلئے 52لاکھ 40ہزار کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ فیکٹری ایریا کے علاقہ ٹاٹا بازار کے تاجر عبدالعلیم نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ ملزم شاہد نے 50لاکھ کا کپڑا خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔ مدینہ ٹائون کے ندیم سے اس کے جاننے والے ملزم نعمان نے 21لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی۔ سول لائن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے متاثرہ شہری خرم کا کہنا ہے کہ ملزم جمال نے کاروبار کیلئے 30لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں جعلی چیک دیا۔ گلبرگ کے رہائشی امتیاز حسین نے اس کے جاننے والے ملزم حماد نے 19لاکھ’ غلام محمد آباد کے جہانزیب سے ملزم ندیم نے 17لاکھ’ پیپلزکالونی کے شفیق نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم آفتاب نے 18لاکھ اور صدر بازار غلام محمد آباد کے ذوالفقار علی سے ملزم 15لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ متاثرہ افراد نے رقوم کا مطالبہ کیا تو ملزمان نے لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں