گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق سمندری کی رہائشی 30سالہ فاطمہ زوجہ اعجاز کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔ اہل خانہ نے علم ہونے پر متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا، جہاں پر ڈاکٹروں نے اسکا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی، لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔ بعدازاں ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں