چنیوٹ (نامہ نگار)گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا محلہ سوداگراں رائے چند روڈ پر خاتون کو مبینہ فائرنگ کرکے قتل کردیا ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی چنیوٹ کے علاقہ محلہ سوداگراں رائے چند روڈ پر خاوند نے مبینہ فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ذرائع کے مطابق ناصر نے اپنی بیوی شائستہ کومبینہ فائرنگ کر کے قتل کیا، دونوں میں پچھلے 6 ماہ سے جھگڑا چل رہا تھا، شائستہ 3 بچوں کی ماں اور ناصر کی دوسری بیوی تھی۔ اس سے قبل بھی ناصر نے اپنی پہلی بیوی کو گھریلو ناچاکی پہ طلاق دے دی تھی جس میں سے اس کی ایک اولاد تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر نشہ کرتا ہے اور اپنی بیوی شائشتہ پہ تشدد بھی کرتا تھا جس کی وجہ سے شائستہ اس کے ساتھ نہیں رہنا چائتی تھی۔ مقتولہ ٹیچر کے پیشے سے وابستہ تھی۔
