گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کرخودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ شاداب کالونی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ شاداب کالونی مدنی پارک گلی نمبر 9 کے رہائشی محمد ندیم ولد محمد سعید کا اپنی اہلیہ ردا سے اکثر اوقات جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو بات گالم گلوچ تک جا پہنچی جس پر مشتعل شوہر نے بیوی ردا کو گولی ماری، گولی لگنے سے وہ خون میں لت پت ہو کر گر پڑی تو ندیم نے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی اور ندیم ولد سعید موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اسکی اہلیہ ردا بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں