گھریلو جھگڑے پر شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ لیاقت چوک میںگھریلو جھگڑے پر مشتعل شوہر نے پٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی، مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق اسلام نگر کے رہائشی محمد عثمان نے پولیس رپورٹ میں بتایاکہ اس کی ہمشیرہ ریحانہ بی بی کی شادی 13سال قبل لیاقت چوک کے ظہور سے ہوئی تھی ،کچھ عرصہ سے میاں بیوی میں آپس میں جھگڑا چل رہا تھا گذشتہ شب دوبارہ جھگڑا ہوا تو شوہر ظہور نے پٹرول ڈال کر ریحانہ کو آگ لگا دی جس کے باعث اس کا جسم بری طرح جھلس گیا پولیس نے ملزم شوہر ظہور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے باز پرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں