41

گھریلو جھگڑے پر چچا کے ہاتھوں بھتیجی قتل

جڑانوالہ(نامہ نگار)گھریلو جھگڑے پر چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی کو قتل کر دیا ملزم نے خود ہی گرفتاری دیدی،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود چک نمبر380 گ ب میں گھریلو جھگڑے پر چچا نے اپنی بھتیجی ثنا صنم کو قتل کر دیا اطلاع پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد قاتل چچا نے پولیس کو خود ہی گرفتاری دے دی تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں