72

گھریلو جھگڑے پر چھوٹے نے بڑے بھائی کو زخمی کردیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ بلوچنی کے نواحی گائوں چک نمبر 69 ر-ب کے رہائشی اویس کا اپنے چھوٹے بھائی عمیر کیساتھ گھریلو جھگڑا ہوا جس پر چھوٹے بھائی عمیر نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی اویس کو زخمی کر دیا اطلاع پر ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر،ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ،ایس ایچ او تھانہ بلوچنی اور ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی ہونیوالے اویس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس کے مطابق دونوں بھائی کے مابین جھگڑا ہوا جس کی رنجش پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو زخمی کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں