117

گھریلو جھگڑے پر2بچوں کوگاڑی میں چھوڑ کرمیاں بیوی نہر میں کود گئے

سانگھڑ(نامہ نگار)گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر سانگھڑ میں میاں بیوی نے لڑائی کے بعد مٹھڑا نہر میں چھلانگ لگا دی۔ دونوں نے اپنے بچوں کو گاڑی میں بٹھایا اور خود نہر میں کود گئے۔پولیس کے مطابق نہر کنارے گاڑی سے5 سال کی بچی اور7سال کا بچہ ملا ہے۔ بچوں نے اپنے والدین کی آپس میں لڑائی کی تصدیق کی۔نہر سے میاں بیوی کی نعشوں کی تلاش کے لیے غوطہ خور مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں