فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے تنگ آ کر شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ تاندلیانوالہ کے نواح کی رہائشی 35سالہ رابعہ بی بی زوجہ صدی احمد کا اکثر گھر والوں سے جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز گھر والوں سے کسی بات پر دوبارہ جھگڑا ہو گیا تو اس نے حالات سے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، اہل خانہ علم ہونے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔
7