گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کی رہائشی 30سالہ عظمیٰ بی بی زوجہ فاروق کا حالات کی وجہ سے اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز عظمیٰ بی بی کا کسی بات پر دوبارہ گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں، علم ہونے پر اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے، جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی، تاہم وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں