گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے خودکشی کر لی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے تنگ آ کر نوجوان نے گلے میں پھندا ڈالر کر درخت سے جھول کر خود کشی کر لی۔ بتایا جارہا ہے کہ تھانہ گڑھ کے علاقہ موضع دیوکہ شیرازہ پتن کے رہائشی افراہیم کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر ڈیرہ پر جا کر گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے لٹک کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں