گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دل برداشتہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کر دی، تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ226ر۔ب کی رہائشی 11سالہ عروج دختر جاوید کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو والدین نے لڑکی کو ڈانٹ پلائی تو اس نے دل برداشتہ ہو کر کمرہ میں جا کر گندم میں رکھنے ولی گولیاں نگل لیں، جب کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ آئی تو اہل خانہ نے دیکھا تو وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھی اور منہ سے پانی نکل رہا تھا ، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کرتے ہوئے جان بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گئی تو ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں