گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دل برداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ گوجرہ کے رہائشی 35سالہ موسیٰ ولد ابراہیم کچھ عرصہ سے بے روزگار تھا جسکی وجہ سے گھر میں معاشی حالات کی وجہ سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے آئے روز جھگڑوں سے تنگ آ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ اہل خانہ نے حالت غیر ہونے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا تو ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی جو کہ آبائی علاقہ گوجرہ روانہ ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں