گھریلو حالات کے ستائے15سالہ لڑکے کی خودکشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے تنگ آ کر 15سالہ لڑکے نے سینے میں گولی مار کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ بازار کے علاقہ محلہ کوثر آباد کے رہائشی 15سالہ عبداﷲ ولد اصغر علی کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا تو اس نے کمرے میں جا کر سینے پر گولی مار لی۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو عبداﷲ خون میں لت پت پڑا تھا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں