فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو سامان باہر پھینک کر اہل خانہ کو دھمکیاں دینے والے نشئی نوجوان کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام محمد آباد کے علاقہ صدر بازار فرزند ہوٹل کے قریب رہائشی 35 سالہ عمران ولد اشرف نشہ کا عادی ہے، گھر والوں سے نشہ کیلئے رقم نہ ملنے پر طیش میں آ کر گھریلو سامان باہر گلی میں پھینک کر چھری سے گھر والوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے لگا اور کوئی قریب جاتا تو اسکو پتھر مارتا، اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو اسکو بھی پتھر مارے، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے مذکورہ نشئی نوجوان کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا۔
21