گھریلو ملازماؤں کی چوری کی بڑی واردات،22لاکھ80ہزار نقدی لے اڑیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں چوری کی واردات’ دو گھریلو ملازمائیں گھر سے 22لاکھ 80ہزار کی نقدی لے اُڑیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلبرگ کے علاقہ گورونانک پورہ گلی نمبر9 کے محسن علی ولد محمد اسلم نے رواں ماہ 3فروری کو دو خواتین کو گھر کے کام کاج کیلئے رکھا، گزشتہ روز دونوں خواتین صفائی ستھرائی کے دوران محسن علی کے کمرے کی الماری سے 22,80,000 روپے نقدی’ ضروری دستاویزات اور پرس وغیرہ چوری کر کے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دو الگ الگ رکشوں میں بیٹھ کر فرار ہو گئیں۔ محسن علی کی اطلاع پر تھانہ گلبرگ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے واردات کا جائزہ لینے کے بعد دفعہ 380 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے چوری کرنے والی خواتین کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں