گھریلو ناچاقی پر لڑکی نے تیزاب پی کر خودکشی کر لی

لاہور (بیوروچیف) لاہور میں گھریلو حالات سے دلبرادشتہ جوان لڑکی نے مبینہ طورپر تیزاب پی کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق 25سالہ شائستہ کی خودکشی کا واقعہ نشتر کالونی میں پیش آیا جہاں گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر لڑکی نے تیزاب پی لیا۔حالت بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ نے اس کی موت پر بات کرنے سے گریزکیا ہے جبکہ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں