گھریلو و معاشی حالات سے تنگ میاں بیوی سمیت5افراد کی خودکشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو ومعاشی حالات سے دلبرداشتہ میاں بیوی سمیت 4افراد نے خودکشی کر لی’ 84ج ب سرشمیر میں پب جی کھیلنے والے علی حسن ولد شاہد نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی’ غلام محمد آباد کے علاقہ گھریلو جھگڑے پر ادھیڑ عمر ڈاکٹر یوسف نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، متوفی کچھ عرصہ قبل ہی الائیڈ ہسپتال سے ریٹائرڈ ہوا تھا۔ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ 202 رب بھائی والا کے قریب عدیل ٹائون کے رہائشی محنت کش ساجد ولد رحمت علی اور اسکی اہلیہ رقیہ بی بی نے حالات سے تنگ آ کر بھائی والا پھاٹک کے قریب بھائی کو فون کیا کہ وہ خودکشی کر رہے ہیں اور ٹرین تلے آ کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند ماہ قبل ہی دونوں کی شادی ہوئی تھی جبکہ تیسرا واقعہ تھانہ ریلبازار کی حدود میں پیش آیا جہاں پر منٹگمری بازار کے تاجر 35سالہ محمد حسن ولد اقبال نے حالات سے تنگ آ کر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اہل خانہ نے چھت سے لٹکتی نعش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں