گھر سے بھاگنے والی لڑکی نے اجنبی سے شادی کرلی

نئی دہلی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی مشہور فلم جب وی میٹ کی کہانی18برس بعد سچ ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اندور کی شردھا نامی لڑکی نے اپنے آشنا سے شادی کرنے کے لیے گھر چھوڑا مگر ایک اجنبی سے شادی کرکے گھر لوٹ آئی۔شاہد کپور اور کرینہ کی فلم جب وی میٹ نے اپنے منفرد اسکرپٹ، ڈائریکشن اور اداکاری سے دل جیت لیے تھے۔ فلم کی ریلیز کے 18برس بعد ریاست مدھیاپردیش کے علاقے اندور میں حیرت انگیز طور پر اسی طرح کی کہانی کا منظر دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں