گھر سے لائٹنگ اتارتے کرنٹ لگنے سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا

گوجرہ (نامہ نگار)نواحی گائوں میںگھر سے لا ئٹنگ اتارتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نوجوان جا ں بحق ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 244 گ ب کے محمد ارشاد کے 16 سا لہ بیٹے فیصل ارشاد نے 12 ربیع الاول کیلئے اپنے گھر پر لا ئٹنگ کر رکھی تھی جو اپنے گھر سے لا ئٹنگ اتار رہا تھا کہ اچانک اسکا ہا تھ ننگی تار کو لگ گیا جس سے اسکو کرنٹ کا زور دار جھٹکا لگا جس کے نتیجہ میں وہ بے ہو ش ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا نوجوا ن بیٹے کی نعش گھر پہنچنے پر کہرا م مچ گیا والدین پر غشی کے دورے پڑتے رہے جس سے گائو ں میں ہر آ نکھ آ شکبار ہو گئی نوجوا ن کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقا می قبرستا ن میں سپرد خا ک کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں