گھر میں آتشزدگی ،2بچوں سمیت 4افراد جھلس گئے

لاہور( بیورو چیف)بھٹہ چوک کے علاقہ گلشن علی کالونی کے قریب مکان میں آتشزدگی سے دو بچوں سمیت چار افراد جھلس گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت آگ پر قابو پا لیا۔متاثرین میں 60 سالہ عارف، 23 سالہ بینش ،4سالہ غلام دستگیر اور 3 سالہ ہرات شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں