گھر میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ پر ساہیانوالہ بسم اﷲ چوک میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آتشزدگی’ بھاری مالیت کا فرنیچر وگھریلو اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ پر واقع بسم اﷲ چوک میں شارٹ سرکٹ کے باعث شہری کے گھر میں آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر’ گھریلو سامان جل کر راکھ بن گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں