3

گھر میں سلنڈر دھماکہ،لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جامعہ چشتیہ چوک میں سلنڈر پھٹنے سے گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان وفرنیچر جل گیا، ریسکیو1122 نے بروقت موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم اہل خانہ محفوظ رہے’ جامعہ چشتیہ چوک کے قریب شہری کے گھر اچانک آگ بھڑک اُٹھی تو اس دوران کچن میں پڑا گیس سلنڈر بھی دھماکہ سے پھٹ گیا، آگ کی لپیٹ میں آ کر لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان وفرنیچر جل کر خاکستر ہو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں