گھر میں سویا سبزی فروش قتل،نہر سے خاتون کی نعش برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے سبزی فروش کو قتل کر دیا جبکہ نہر سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 58 رب کے رہائشی اکبر علی نے بتایا کہ اس کے بھائی اشرف علی لوڈر رکشہ پر سبزی فروخت کرتا تھا، کچھ عرصہ قبل اسکی اہلیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی، جسکو منانے کی کوشش کی لیکن وہ راضی نہ ہوئی، گزشتہ روز وہ بھائی اشرف کو ملنے گیا تو وہ کمرہ میں مردہ حالت میں پڑا تھا اور اسکے جسم پر تشدد کے نشانات تھے، جسے نامعلوم ملزمان نے تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ سمندری روڈ پر کینال پارک کے قریب نہر سے 30سالہ نامعلوم خاتون کی نعش برآمد ہوئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی اور متوفیہ کے لواحقین اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں