گھر میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ لگ گئی

صفدرآباد(نامہ نگار)پرا ناچہور سانگلہ ہل میں گھر میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ لگ گئی،ریسکیو فائر فائٹر کی بر وقت کارروائی ،نقصان سے بچا لیا ۔اطلاعات کے مطابق محلہ پرانا چہور میں عمر حیات نامی شخص کے گھر اچانک شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 فائر فائٹرز نے بڑی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا اورقیمتی املاک کو نقصان سے بچا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں