فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ ٹھیکری والہ کے علاقہ 65ج ب میں اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کرنے کے دوران مزاحمت کرتے ہوئے گھر کے سربراہ کوگولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ‘ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتل ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکوئوں کا گروہ 65ج ب کے رہائشی حاجی شبیر احمد کے گھر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پراہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی تو مذکورہ دیہاتی نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو اسکے ساتھی نے پکڑے جانے کے خوف سے فائر کھول دیا اور گولیاں لگنے سے پچاس سالہ حاجی شبیر احمد بری طرح لہولہان ہوکر گر پڑا تاہم فائر کی آواز سن کر دیگر محلے دار دیہاتی بھی گھروں سے باہرنکلے تو اتھرے ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے’ بعدازاں مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا ‘ تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اور ابھی تک قائل ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی ۔
28