گھر والے ایک ہی علیزہ کو برداشت کر سکتے تھے’ اداکارہ علیزے شاہ

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ علیزے شاہ چائلڈ سٹار نازیبہ زینب کے ساتھ موازنے پر بھڑک اٹھیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علیزے نے کہا کہ میرے گھر والوں کو پتہ تھا کہ وہ ایک ہی علیزے کو برداشت کر سکتے ہیں تو میں صرف ایک ہی تھی، میری کوئی بہن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے برا اس چیز کا لگ رہا ہے کہ کہ بہت باصلاحیت اور خوبصورت نئے آنے والوں کا مسلسل مشہور شخصیات سے موازنہ کیا جا رہا ہے، ان کی اپنی شناخت اور ٹیلنٹ ہے تو کیوں ان کا موازنہ دوسروں سے کیا جائی ۔اداکارہ نے کہا مجھے اپنا وقت یاد آتا ہے جب میں انڈسٹری میں آئی تھی تو میرا موازنہ بھی معروف شخصیات سے کیا جاتا تھا، اور مجھے یہ برا لگتا تھا، کیونکہ میں اپنی پہچان بنانے آئی تھی، اس لیے نئے آنے والے فنکاروں کا کسی دوسرے سے موازنہ بند کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں