گھر کا صفایا کرنیوالی نوکرانی 2ساتھیو ں سمیت گرفتار

لاہور (بیوروچیف) گھر کا صفایا کرنیوالی نوکرانی 2 ساتھیوں سمیت گرفتار، ایس ایچ او گلبرگ نے ٹیم کے ہمراہ ایف سی کچی آبادی سے ملزمان کو ٹریس کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی راجندر میگھوار کو سپیشل ٹاسک دیا تھا، گھر کے مالکان شادی کے سلسلے میں ملتان گئے تھے۔گھر کی نوکرانی نے 2 ساتھیوں سے ملکر ہاوس رابری کا پلان بنایا، ملزمان گھر سے لاکھوں مالیت کی جیولری، ملکی و غیر ملکی کرنسی چورا کر فرار تھے۔ملزمان رمشا، عون، عمران سے سونا نقدی برآمد کرلیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے، ایس پی ماڈل ٹان شہربانو نقوی نے ایس ایچ او گلبرگ و ٹیم کو شاباش دی۔ایس پی شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ عوام اپنے ملازمین کی پڑتال متعلقہ تھانے سے لازمی کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں