65

گھر کی چھت پر لائٹنگ لگانے والا نوجوان جاں بحق

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)ٹھیکری والا کے نواحی گائوں 66دھاندرہ ناصر ٹائون میں گھر کی سجاوٹ کے لئے لائٹنگ لگانے والا نوجوان کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ گھر میں کہرام برپا’ ہر آنکھ اشکبار ‘ بتایا گیا ہے کہ 20سالہ وحید ناصر اپنے گھر کو سجانے کے لئے چھت پر لائٹنگ لگا رہا تھا کہ اسے اچانک زوردار کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں