گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر بچے سمیت2افراد زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ پیپلز کالونی نمبر2کے علاقہ سہیل آباد میں بارش کی وجہ سے مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر2افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو1122نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا، محلہ سہیل آباد گلی نمبر4کے رہائشی لائق علی کے گھر دوسری منزل پر چھت لکڑی کے بالوں سے بنی ہوئی تھی ، گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث پانی چھت پر کھڑآ ہونے سے کمزور ہو کر گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر35سالہ لائق علی اور 11سالہ فاطمہ بری طرح زخمی ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں