32

گھر کی چھت گرنے سے 2بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان(نامہ نگار)تحصیل برمل کے علاقہ راغزائی میں گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ4زخمی ہوگئے۔چھت خستہ حالت ہونے کی وجہ سے گری، جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں