29

گھر کے باہر کھیلتے کمسن بہن بھائی گٹر میں گر کر جاں بحق

لیاقت پور(نامہ نگار)لیاقت پور میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے دو کمسن بہن بھائی مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔افسوسناک واقعہ لیاقت پور کی شمس کالونی میں پیش آیا، ورثا نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی لاشوں کو مین ہول سے نکال لیا، مرنے والوں میں8سالہ مقدس اور10سالہ ریحان شامل ہیں۔بچوں کی لاشوں کو ہسپتال سے ایمبولینس میں منتقل کرنے کیلئے سٹریچر بھی نہ مل سکی، ہسپتال کے عملے نے ہاتھوں اور پاں سے پکڑ کر بچی کی نعش کو ایمبولینس میں منتقل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں