گھر کے سامنے کوڑا پھینکنے سے منع کرنے پر مشتعل افراد کا بہیمانہ تشدد،بازو توڑ دئیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ کے علاقہ لاثانی ٹائون گھر کے سامنے کوڑا پھینکنے سے منع کرنے پر مشتعل افراد کا ہمسائے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا’ مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان فائق’ حسام’ حیدر وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ پر واقع لاثانی ٹائون صدر بلاک کے رہائشی عبدالر حمن ولد محمد اسلم نے بتایا کہ ملزمان فائق’ حسام اس کے ہمسائے ہیں اور اکثر اوقات گھر کے سامنے کوڑا پھینکتے تھے، جن کو منع کیا تو وہ مشتعل ہو گئے اور گالم گلوچ کرتے ہوئے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ بھاگ کر گھر میں داخل ہوا تو مذکورہ ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر دوبارہ تشدد کیا اور ڈنڈے لگنے سے اس کے بازوئوں کی ہڈیاں فریکچر ہو گئیں۔ چیخ وپکار پر اہل محلہ نے مداخلت کر کے بڑی مشکل سے جان بخشی کروائی، پولیس کے آنے پر ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔ سرگودھا روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تاہم ابھی تک ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں