گیارہویں کلاس کے نتائج میں فیل ہونیوالے طلبہ کی پیپرز کی ری مارکنگ کا مطالبہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام گیارہویں کلاس کے نتائج میں طلبہ کی اکثریت کیمسٹری میں فیل ہونے والے طلبہ اور اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف’ وزیر تعلیم سکندر حیات اور چیئرمین بورڈ سے کیمسٹری کے پیپر کی دوبارہ ری چیکنگ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ گیارہویں کلاس کے طلبہ’ انکے والدین اور اساتذہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بچوں نے شبانہ روز محنت کی کہ امتحان میں اچھے نمبر آنے پر عمدہ کالج’ یونیورسٹی میں داخلہ ملے گا جبکہ ان کے نمبر دیگر تمام مضامین میں اے اور اے پلس آتے ہیں جبکہ صرف کیمسٹری کے پیپر میں انکو سی اور ڈی گریڈ دیا گیا جو کہ صرف اور صرف پیپر چیکر کی طرف سے ہوا ہے اور بورڈ کی طرف سے ری چیکنگ کے نام پر بھاری فیس لیکر صرف سوالات کے نمبروں کو ٹوٹل کیا جاتا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ کیمسٹری کے پیپر کی دوبارہ مارکنگ کروائی جائے۔ کیمسٹری کے مضمون میں کم نمبر آنے پر طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ چکا ہے۔ طلبہ’ ان کے والدین اور اساتذہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کیمسٹری کے پیپر کی دوبارہ ری چیکنگ کروائی جائے اور طلبہ کو ان کی محنت کا صلہ مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں