21

گیس آئے نہ آئے بل ڈبل آئیگا

لاہور (بیوروچیف)گیس آئے نہ آئے بل پہلے سے زیادہ آئے گا، سوئی ناردرن گیس نے بلوں میں اضافی رقم شامل کردی، صارفین کو رواں ماہ 8 سے115فی صد تک بقایاجات ادا کرنا ہوں گے۔ذرائع کے مطابق جس صارف کا بل 500 تھا اسے 800روپے اضافی رقم دینا ہو گی جبکہ جس کا سابقہ بل1400تھا اسے 3100روپے بل دینا ہوگا، یہ اضافی رقم چار ماہ تک وصول کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی رقم گیس مہنگی خریدنے کے باعث وصول کی جائیگی ، نئے ٹیرف میں پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی کیٹیگری متعارف کر وا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق نومبر سے فروری تک 0.9 ایم ایم بی ٹی یو تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کو رعایتی نرخوں پر گیس فراہم ہوگی ۔ سوئی نارردن کا موقف ہے کہ نومبر تا فروری 0.9 ایم ایم بی ٹی یو سے زائد گیس استعمال کرنے والے صارفین سے اضافی رقم وصول کی جائیگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس بلوں میں اضافہ صرف صاحب استطاعت صارفین کیلئے ہے۔دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن نے بھی کہہ دیا کہ گیس ٹیرف بڑھنے کے سبب اضافی بلز وصول کیے جارہے ہیں، جنوری اور فروری کی واجب الادا رقم موجودہ اور اگلے ماہ وصول ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں