29

گیس بحران سنگین ترین ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (بیوروچیف)عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان موسم سرما کیلئے ایل این جی خریدنے میں ناکام ۔تفصیلات کے مطابق سابق حکومت پر تنقیدکرنے والی حکومت خود بھی آئندہ موسم سرما کیلئے گیس ٹینڈر پربولی لگانے میں ناکام رہا ہے، جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ موسم سرما میں عوام کو گیس قلت جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے ، سرکاری کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ(پی ایل ایل)نے اکتوبر اور دسمبر کے لیے 3 کارگوز کی مختصر مدتی ٹینڈر جاری کیے تھے، اس نے اعلان کیا کہ اسے ٹینڈر پر بولی کا وقت ختم ہونے تک کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔حالیہ مہینوں میں اسپاٹ مارکیٹ میں ایل این جی کی سپلائی میں نرمی آئی ہے، قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی اور وہ یوکرین جنگ سے پہلے کی سطح تک پہنچ گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں