57

گیس بحران ‘ ناشتہ ‘ دوپہر اور رات کا کھانا بنانا دشوار ہوگیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد اورگردونواح میں گیس بحران نے بدترین صورتحال اختیار کرلی’گھروں میں کھانوں کی تیاری دشوار’لوگ ناشتہ کئے بغیرگھروں سے روانہ ہونے پر مجبور’شہری حلقوں کا صورتحال پرگہری تشویش کااظہار’تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں طویل گیس لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو سخت پریشان کررکھا ہے’گھروں میں چولہے ٹھنڈے ہونے کے باعث تعلیمی اداروں کے اساتذہ’طلبہ’دفاتراورمحنت مزدوری کیلئے جانیوالے لوگوں کوناشتہ بھی نہیں مل رہا ہے’بدترین گیس بحران کے نتیجہ میں لوگ ہوٹلوں سے مہنگا اور مضر صحت کھانا منگوا کرکھانے پر مجبور ہیں جو لوگ مہنگا کھانا خریدنے کی سکت نہیں رکھتے وہ بے بسی کے عالم میں بھوکے جانے پر مجبور ہیں’دوسری طرف سرکاری کالونیوں اوراہم عہدوں پرفائز افسروں کے گھروں میں ”فل ٹائم”گیس کی فراہمی جاری ہے اورفیصل آباد کے دیگر علاقوں میں سوئی گیس کی بندش نے لوگوں کو سخت پریشان کررکھا ہے’اس صورتحال سے وفاقی حکومت بالخصوص پاکستان مسلم لیگ ن کیخلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے جولمحہ فکریہ ہونا چاہیے’گیس بحران کے ستائے لوگ حکمرانوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اوراگربرسراقتدار پارٹی عوامی مقبولیت حاصل کرنا چاہتی ہے تواسے گیس بحران پرقابو پانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے چاہیے’گیس کی بندش نے حالات سنگین بنا دیئے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے اس صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گیس بحران پرفوری قابو پانے اورشہرکے تمام علاقوں میں گیس کی بلاتفریق فراہمی کا پرزورمطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں