گیس ذخائر میں تیزی سے کمی۔ لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک میں مقامی گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذخائر کے مقابلے میں ہر گزرتے سال کے ساتھ قدرتی گیس کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے بتایا ہے کہ گزشتہ 5برسوں کے دوران ایس ایس جی سی ایل کو اپنی مقامی گیس کی سپلائی میں نمایاں کمی کا سامنا رہا ہے جو 20-2019 میں 1083سے کم ہو کر 24-2023 میں 710ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں