گیس ریفلنگ کرنیوالا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

گوجرہ(نامہ نگار)سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کرنیوالا رنگے ہاتھوں پکڑاگیا۔معلوم ہواہے کہ حافظ شکیب انوارانسٹریکٹرسول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ نے اڈا مونگی بنگلہ پر علی سنزواک گیس ایجنسی پرچیکنگ کی تو وہ سرعام سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کر نے میں مصروف پاہاگیاجس پر ان کے قبضہ سے آلات ری فلنگ وسلنڈر وغیرہ برآمد کر لئے اور تحریری طور پر تھانہ صدر پولیس کو آگاہ کیا جنہوں نے مقدمہ درج کر لیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں