گیس ریفلنگ کرنیوالا گرفتار

گوجرہ (نامہ نگار)گیس سلنڈرو ں میں ری فلنگ کر نے وا لا دکاندار رنگے ہا تھو ں پکڑا گیا۔ سول ڈیفنس ٹو بہ ٹیک سنگھ کے انسٹریکٹر شکیب انوار کو اطلا ع ملی کہ مونگی روڈ گوجرہ تکیہ پھمن سا ئیں کا احمد زیب اپنی دکا ن میں گیس سلنڈرو ں میں ری فلنگ کر نے میں مصروف ہے جس پر اس نے اپنی ٹیم کے ہمرا ہ چھا پہ مار کر ری فلنگ کرتے ہو ئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور تھا نہ سٹی گوجرہ کو تحریری طور پر آ گاہ کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آ غاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں