گیس ریفلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ محلہ رسول پارک میں گیس ری فلنگ کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اُٹھی’ علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شب محلہ رسول پارک میں ندیم نامی شخص نے گیس ری فلنگ کی دکان بنا رکھی ہے اور وہ گیس ری فل کر رہا تھا کہ اچانک زور دار دھماکہ سے گیس لیکج کی وجہ سے سلنڈر پھٹ گیا تو دکان میں آگ بھڑک اُٹھی، مالک اور دیگر نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں